سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حمام میں وضوء کی صورت میں دل میں تسمیہ پڑھے

  • 10136
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1017

سوال

حمام میں وضوء کی صورت میں دل میں تسمیہ پڑھے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں جب وضوء کا ارادہ کر تاہوں تو نیت یہ ہو تی ہے کہ نماز کے لئے وضوء کر رہا ہو ں لیکن حما م میں ہو نے کی صورت میں اللہ کا نا م نہیں لیتا حا لا نکہ مجھے اس حدیث کا علم ہے کہ جو شخص اللہ کا نا م نہ لے اس کا وضوء نہیں ہو تا تو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسا ن جب حما م میں ہو تو وہ زبا ن سے تسمیہ نہ پڑ ھے بلکہ دل میں پڑھ لے اور پھر راجح قول یہ ہے کہ تسمیہ واجب نہیں بلکہ مستحب ہے لہذا وسو سوں اور غفلت کو خیر با د کہہ دو ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص295

محدث فتویٰ

تبصرے