سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

محتلم پر غسل کب واجب ہوتا ہے؟

  • 10131
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1241

سوال

محتلم پر غسل کب واجب ہوتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کا یہ عقیدہ ہے کہ احتلا م سے غسل واجب ہو تا ہے جس میں آدمی صریحاً عمل مبا شرت دیکھے اور منی بھی خا رج ہو اور اگر سوئے ہو ئے منی تو خا رج ہو لیکن عمل مبا شر ت نظر نہ آ ئے تو وہ غسل نہیں کر تا اور اس پر تقریباً آٹھ سا ل کا عرصہ گزر چکا ہے وہ پو چھتا ہے کہ ان سا لو ں کی نما ز کا کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واضح ہے کہ خروج منی سے غسل وا جب ہو جا تا ہے جب وہ حالت بیدا ر ی میں لذت کے سا تھ ٹپک کر خا رج ہو اور خوا ب میں مطقاً خا رج  ہو  کیو نکہ امام احمد نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی روایت  بیا ن کی ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا :

(اذا فضخت الماء فاغسل وان لم تكن فاضخا فلا تغتسل (سنن ابی داود)

جب پا نی اچھل کر نکلے تو غسل کر و اور اگر اچھل نہ نکلے تو غسل نہ کر و

(فضخ)کے  معنی پا نی کے اچھل کر اور چھلک کر خا رج ہو نے کے ہیں حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا " یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بے شک اللہ تعا لیٰ حق با ت سے نہیں شر ما تا کیا احتلا م ہو نے کی صورت میں عورت پر بھی غسل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:

 (نعم اذا رات الماء) (صحیح بخا ری)

"ہا ں اگر وہ پا نی  دیکھے ۔وجو ب غسل مبا شرت کے ساتھ مقید نہیں ہے بلکہ یہ  خروج  منی کے سا تھ مقید ہے کیو نکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د ہے کہ:

(اذا فضخت الماء فاغسل) (سنن ابی داود)

''جب پا نی اچھل کر نکلے تو غسل کر لو ۔"

حا لت بیدا ری میں مر د اور عورت کے صرف ختنہ کے مقا ما ت ملنے سے غسل وا جب ہو جا تا ہے خواہ انزا ل ہو یا نہ ہو لہذا اس سا ئل کو چا ہیے کہ جو احتلا م کی صورت میں منی خا ر ج ہو نے اور خوا ب نظر نہ آنے کی وجہ سے غسل نہیں کر تا رہا مقدور بھر کو شش کر کے ان تما م گزشتہ سا لو ں کی نمازوں کو پڑھے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص292

محدث فتویٰ

تبصرے