جب کو ئی انسا ن جنبی ہو اور وہ کسی کنوئیں یا جو ہڑ یا دریا میں اتر کر غسل منا بت کی نیت سے غسل کر ے تو کیا اس کا یہ غسل صحیح ہو گا ؟
ہا ں اس کا یہ غسل صحیح ہو گا بشرطیکہ پا نی زیا دہ ہو یعنی دو قلے یا اس سے زیا دہ ہو کیو نکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فر ما تے ہو ئے سنا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگل میں اس پا نی کے با ر ے میں سوال کیا گیا جسے درندے اور جانور بھی پیتے ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :
"جب پا نی دو قلے ہو تو وہ نا پا ک نہیں ہو تا "
اور ایک روایت میں ہے کہ:
"اسے کو ئی چیز نا پا ک نہیں کر سکتی ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب