سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135) مصنوعی دانتوں کی صورت میں کلی کیسے کی جائے اور کیا کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا ضروری ہے؟

  • 1013
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1325

سوال

(135) مصنوعی دانتوں کی صورت میں کلی کیسے کی جائے اور کیا کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا ضروری ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر انسان نے مصنوعی دانت لگوائے ہوں تو کیا کلی کرتے ہوئے انہیں اتارنا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب انسان نے مصنوعی دانت لگوائے ہوں تو بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اتارنا واجب نہیں۔ اس صورت میں یہ دانت انگوٹھی کے مشابہہ ہوں گے چونکہ بوقت وضو انگوٹھی کو اتارنا واجب نہیں ہے بلکہ اس موقعہ سے افضل یہ ہے کہ اسے حرکت دے دی جائے اگرچہ حرکت دینا بھی واجب نہیں ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  انگوٹھی پہنتے تھے مگر یہ منقول نہیں کہ آپ وضو کرتے وقت اسے اتار دیتے ہوں اور ظاہر ہے کہ ان دانتوں کی نسبت انگوٹھی پانی کے پہنچنے میں زیادہ رکاوٹ ہے اور پھر بعض لوگوں کے لیے ان لگائے ہوئے دانتوں کا اپنی جگہ سے اتارنا اور پھر انہیں دوبارہ لگانا بہت مشکل بھی ہے، اس لیے انہیں وضو کرتے وقت اتارنا واجب نہیں ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ199

محدث فتویٰ

تبصرے