سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مذی سے غسل واجب نہیں

  • 10129
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1176

سوال

مذی سے غسل واجب نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مذی خا رج ہو نے سے غسل واجب ہو جا تا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خروج مذی سے غسل واجب نہیں ہو تا لیکن اگر  نما ز یا طوا ف قرآن مجید کو ہا تھ لگا نے کا ارا دہ ہو تو پھر آلہ تنا سل اور خصیتین کو دھوکر وضوء کر نا واجب ہے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  سے جب اس کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :

(فيه الوضوء)(صحیح بخاری)

اس میں وضوء ہے اور جس کی مذی خا رج ہو ئی ہو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ آلہ تنا سل اور خصیتین کو دھو لے غسل صرف منی سے واجب ہو تا ہے جب وہ ٹپک کر لذت کے سا تھ  خا رج ہو یا آدمی دن یا رات کو نیند سے بیدار ہو نے کے بعد اس کا نشا ن دیکھے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص291

محدث فتویٰ

تبصرے