سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اونٹ کا گوشت کھانا

  • 10110
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 853

سوال

اونٹ کا گوشت کھانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اونٹ کا گو شت کھا نے اور اس کھا نے کے بعد جسے اونٹ کے گو شت کے سا تھ بنا یا گیا ہو وضو ء کر نا وا جب ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونٹ کا گو شت ملا کھا نا کھا نے اور اونٹنی کا دودوھ پینے سے وضو ء کر نا وا جب نہیں ہے کیو نکہ علما ء کے صحیح ترین قو ل کے مطا بق صرف ابل (اونٹ ) کے گو شت کھا نے سے وضوء کر نا وا جب ہے کیونکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا ہے :

(توضئووا من لحوم الابل ولا تتوضئووا من لحوم الغنم )(سنن ابی داود )

"ابل(اونٹ)کے گو شت کھا نے سے وضو ء کر و اور بکر ی کے گو شت کھا نے سے وضو ء نہ کرو "

اور امام مسلم نے صحیح میں حضرت جا بر بن سمر ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روا یت بیا ن کی ہے کہ :

(ان رجلا سال النبي صلي الله عليه وسلم اتوضا من لحوم الابل قال نعم)(صحیح مسلم )

"ایک آد می نے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم سے پو چھا کیا ہم اونٹ کے گو شت کھا نے سے وضو ء کر یں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : ہا ں "یا د رہے شو ر بے کھا نے اور دودھ کو گو شت نہیں کہا جا سکتا (یعنی ) یہ حکم صرف گو شت کھا نے کی صورت میں ہے ) اور یہ امو ر تو قیضی ہیں قیا س کا ان میں کوئی دخل نہیں

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص278

محدث فتویٰ

تبصرے