سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عورت کو ہاتھ لگانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا

  • 10109
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1015

سوال

عورت کو ہاتھ لگانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

درمیا ن میں کسی چیز کے حا ئل ہو ئے بغیر اگر کو ئی آدمی کسی اجنبی عورت کو ہا تھ لگا تا ہے تو اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے ؟کیا اس سے وضوء ٹو ٹ جا ئے گا یا نہیں ؟نیز یہ بتا ئیے کہ اجنبی عورت سے کیا مقصود ہے ،؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل علم کے صحیح ترین قو ل کے مطا بق عورت کو ہا تھ لگا نے سے وضوء نہیں ٹو ٹتا کیو نکہ حدیث سے ثا بت ہے کہ :

(انه قبل بعض نسائه ثم صلي ولم يتوضا)(سنن ابی دادو )

"نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ازواج مطہرات میں سے کسی کو بو سہ دیا پھر نما ز پڑھی اور وضوء نہ کیا ۔"

 لیکن عورت کے لئے یہ جا ئز نہیں ہے کہ وہ کسی غیر محر م کے سا تھ مصافحہ کر ے اور نہ مر د کے لئے یہ جا ئز ہے کہ وہ کسی غیر محر م عورت کے سا تھ مصا فحہ کر ے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د گرامی ہے کہ :

 (اني لا اصافح النساء)(سنن نسائی )

"میں عورتو ں سے مصا فحہ نہیں کر تا ۔"

حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روا یت ہے کہ :

(ان النبي كان ينابع النساء بالكلام فقط قالت : وما مست يده يد امراة قط)(صحیح بخاری)

''نبی کر یم  صلی اللہ علیہ وسلم صرف عورتو ں سے ہم کلا م ہو کر بیعت لیا کر تے تھے اور کبھی بھی کسی عورت کے ہا تھ  کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہا تھ نہیں لگا تھا ۔"

اور اللہ کا فرما ن ہے کہ :

﴿لَقَد كانَ لَكُم فى رَ‌سولِ اللَّهِ أُسوَةٌ حَسَنَةٌ...﴿٢١﴾... سورة الاحزاب

"یقینا تمہا رے لئے رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذا ت میں بہتر ین اور عمدہ نمو نہ مو جو د ہے ۔"عورتوں کا غیر محرم مر دوں سے اور مردوں کا غیر محرم عورتوں سے مصا فحہ سب کے لئے فتنہ کا سبب ہے اور کا مل تر ین اسلام شریعت آئی ہی اس لئے ہے کہ ان تما م ذرائع کو بند کر دے جو ان امو ر تک پہنچا تے ہیں جنہیں اللہ نے حرا م قرار دیا ہے ۔ اس سے یہ بھی معلو م ہو گیا کہ اجنبی عورت سے مراد ہے کہ جس کے اور مرد کے درمیا ن نسب یا کسی دوسر ے مبا ح سبب کے با عث کو ئی ایسا رشتہ نہ ہو جس کی وجہ سے وہ اس کے لئے حرا م ہو مثلاً ما ں پھوپھی وغیرہ یا کسی شرعی سبب کی وجہ سے حرا م ہے مثلاً رضا عت و مصاحت وغیرہ تو ایسی عورتیں اجنبی ہیں

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص277

محدث فتویٰ

تبصرے