سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فضيلة الشيخ عبد الخالق حفظه الله

تاریخ پیدائش: 1974-05-09
مُلک: Pakistan
تعلیم

جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے 8 سالہ درس نظامی کیا اسکے بعد مرکز تربیہ سے چار سالہ تخصص کا کورس کیا

یو ایم ٹی سے ایم فل کر رکھا ہے اور ان شاء اللہ پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے

پیشہ/تجربہ

عرصہ 20 سال سے تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوں جس میں متعدد چھوٹی بڑی کتب پڑھانے کا الحمد للہ موقع ملا جن میں سرفہرست صحیح مسلم چار سال اور نو سے دس سال تقریبا صحیح بخاری کا درس دیا ہے..

مطبوعات/اشاعتیں

جہاں تک تالیفات کا تعلق ہے تو دارالسلام میں رہتے ہوئے الحمد للہ کافی کام کیا ہے جس میں بنیادی طور پر سنن نسائی کی نظر ثانی اور فوائد کا اضافہ کافی حدتک اللہ تعالی نے توفیق بخشی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کیا اور یہ کتاب 7 جلدوں میں دارالسلام سے چھپ چکی ہے

اسی طرح ابتدائی قواعد النحو اور ابتدائی قواعد الصرف اور قواعد النحو حصہ اول اور دوم  قواعد الصرف حصہ اول اور دوم ان چھ کتابوں پر کام کیا ہے

ابواب الصرف مفصل

جدید عربی سیکھیے

شیخ البانی رحمہ اللہ کے سوانح پر 

مسائل اذان تنقیدی اور تحقیفی جائزہ

اوقات حنفی اور محمدی کے مسئلہ پر بھی ایک کتاب لکھی ہے

خسوف وکسوف کے مسائل پر تنقیدی وتحقیفی جائزہ

اربعین نووی کی تحقیق وتخریج

مسنون حج وعمرہ

ضیائے حدیث میں سوال وجواب پر عرصہ دراز سے کالم چھپتا ہے

فتاوی ضیائے حدیث بھی چھپنے والی ہے

زم زم کی کہانی حدیث وتاریخ کی زبانی