سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) ریڈیو سے اعلان سن کر روزہ افطار کر دیا

  • 8749
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1150

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان میں ایک دن انؤنسر نے ریڈیو سے یہ اعلان کیا کہ اب سے دو منٹ بعد اذان مغرب ہو گی لیکن محلہ کی مسجد کے مؤذن نے اسی لمحہ میں اذان دینا شروع کر دی تو ان دونوں میں سے کس کی اتباع زیادہ بہتر ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مؤذن غروب آفتاب کا مشاہدہ کرنے کے بعد اذان کہتا ہے اور وہ قابل اعتماد ہو تو ہم مؤذن کی پیروی کریں گے کیونکہ وہ واقع محسوس یعنی غروب آفتاب کا مشاہدہ کر کے اذان کہتا ہے اور اگر وہ سورج دیکھنے کے بجائے محض گھڑی دیکھ کر اذان کہتا ہو تو پھر ظن غالب یہ ہے کہ ریڈیو کا اعلان زیادہ صحیح ہے کیونکہ گھڑیوں کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، لہذا ریڈیو کے اعلان کی پیروی زیادہ بہتر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 176

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ