سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) زکوٰۃ کا نصاب

  • 8655
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1301

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چاندی کا نصاب زکوٰۃ سو درہم ہے جو کہ ستاون ریال کے مساوی ہے اور سونے کا نصاب بیس دینار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تو بیس دینار، دو دو درہم کے مساوی تھے لیکن آج کل بیس دینار ستاون ریال کے مساوی نہیں ہیں بلکہ زیادہ ہیں، تو پھر عمل کیسے ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاندی کا نصاب دو سو درہم ہے جو کہ سعودی عرب کے چاندی کے چھپن ریال یا ان کی مساوی کرنسی نوٹ کی قیمت کے برابر ہے اور سونے کا نصاب بیس مثقال ہے اور اس کا وزن (3/7-11) سعودی گنی کے برابر ہے یا اس کی کرنسی نوٹوں میں جو قیمت بنے، اس کا حکم بھی سونے ہی کا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الزکاۃ: ج 2  صفحہ 114

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ