سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) اذان سے پہلے سنت پڑھنا

  • 86
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1339

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اذان سے پہلے سنّت پڑھنا جائز ہے۔؟ جیسے فجر کی دو رکعت ، عشاء کی چار رکعت اذان سے پہلے پڑھنا کیسا ہے۔؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل چیز نماز کا وقت ہے۔ اگر فجر کی نماز کا وقت داخل ہو گیا ہے تو فجر کی دو سنت ادا کی جا سکتی ہیں، چاہے اذان ابھی تک نہ بھی ہوئی ہو اور وقت داخل نہیں ہوا تو پھر یہ عام نوافل شمار ہوں گے۔

نماز کے اوقات کے لیے دار السلام کا اوقات کیلنڈر یا کوئی سافٹ ویئر دیکھیں۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ