سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(314) تاش کے پتوں کے ساتھ کھیلنا

  • 7679
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1182

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم بہت سرمایہ دارلوگوں کے ساتھ اکثر تاش کھیلتے رہتے ہیں اوروہ ہم میں سے کامیاب ہونے والے کو دوسوریال انعام دیتے ہیں توکیا یہ حرام ہے اورکیا یہ جوا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مذکورہ طریقے سے یہ کھیل حرام اورجواہے اورجوامیسرہی ہے جو حسب ذیل ارشادباری تعالی میں مذکور ہے:

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ‌ وَالْمَيْسِرُ‌ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِ‌جْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٩٠﴾ إِنَّمَا يُرِ‌يدُ الشَّيْطَانُ أَن يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ‌ وَالْمَيْسِرِ‌ وَيَصُدَّكُمْ عَن ذِكْرِ‌ اللَّـهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّنتَهُونَ﴾ (المائدہ۵/۹۰۔۹۱)

‘‘اے ایمان والو!شراب،جوا،بت اورپانسے (یہ سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں سوان سے بچتے رہنے تاکہ نجات پاو۔شیطان تویہ چاہتا ہے کہ شراب اورجوئے کے سبب تمہارے درمیان دشمنی اوررنجش ڈلوادے اورتمہیں اللہ کی یا د اورنماز سے روک دےتوتمہیں (ان کاموں سے) باز رہنا چاہئے۔’’

لہذا ہرمسلمان پر واجب ہے کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرے،اس کھیل کو اورجوئے کی دیگر تمام اقسام کو ترک کردےتاکہ وہ فوزوفلاح اورحسن انجام سے ہمکنار ہواورمذکورہ آیت میں بیان کردہ جوئے کے نقصانات سے بچ سکے۔

 

 

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 404

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ