سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) فوت شدہ نماز عصرپڑھنے کاوقت

  • 765
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1453

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگرعصر کی نماز رہ جائے توکس وقت ادا کی جائے شام کےساتھ یا اگلے روز عصر کے ساتھ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اگرعصر کی نمازبھول سےنیندسے رہ جائے توحدیث میں آیاہے کہ جب جاگے یا یاد آئے وہی اس کاوقت ہے خواہ وہ غروب وطلوع کاوقت ہی ہو۔ہاں اگرسستی سے نماز رہی تو اس کے پڑھنے میں بھی جلدی کرے کیونکہ سستی ہی کی وجہ سے وہ پہلے ہی مجرم ہوچکا ہے۔ اب زیادہ دیر سےجرم میں  اضافہ ہی ہوگا۔لہذا جلدی پڑھے اور آیندہ کے لئے توبہ کرے ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2ص85 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ