سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) سفر میں دونمازوں کا جمع کرنا

  • 744
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1573

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سفر میں  دونمازوں کے جمع کرنے کی کیا صورت ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں دونمازیں اس طرح جمع کرتے کہ اگر سورج ڈھلاہوا ہوتا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  ظہروعصر دونوں کوظہر کےوقت میں پڑھ لیتے پھر کوچ کرتےاوراگر سورج ڈھلا نہ ہوتا توظہر کوعصر کے ساتھ ملا کر عصر کےوقت میں  پڑھتے ۔مگر یہ جمع اس صورت میں ہے کہ وقت پرنماز پڑھنے کاموقعہ راستہ میں مشکل ہو۔ریل پر سوار ہو یا کشتی میں سوار ہوتوہرنماز اپنےاپنے وقت پرپڑھ سکتا ہے اس حالت میں جمع نہ کرنی چاہیئے اور جمع کی صورت میں سنتیں معاف ہیں۔مغرب کی اورفجر کی سنتیں حدیث میں آیا ہے  پڑھنی چا ہییں۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نماز کا بیان، ج2ص97 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ