سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(566) لڑکیوں کا حصہ وراثت نہ دینے والوں کا نذرانہ لینا اور ان کا کھانا کھانا

  • 7193
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1418

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ براہ مہربانی اخبار اہلحدیث میں  تحریر فرمایئں۔ کہ قرآن پاک وحدیث شریف کے بموجب لڑکیوں کا حصہ وراثت نہ دینے والوں کا نذرانہ لینا اور ان کا کھانا کھانا مولویوں کو اور انکی دعوتوں میں شریک ہونا عام مسلمانوں کو جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باپ جب تک زندہ ہے ۔ اس پر حصہ نہ دینے والا لفظ صادق نہیں آتا ہاں اگر وہ وصیت لکھ دے۔ کہ میرے ترکہ میں سے میری لڑکیوں کا نہ دینا۔ تو ظالم ہے۔ اس کی کمائی جائز طریق سے ہے ۔ تو نزرانہ اور اس کی دعوت جائز ہے ۔ حرام کی کمائی تو حرام ہے لڑکیوں کو حصہ سے محروم کرناظلم ہے۔

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 534

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ