سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(171) جسم سے خون نکلنا وضو ٹوٹنے کا باعث

  • 67
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 3062

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر دانتوں میں سے خون نکلے اور اسکا ذاءقہ (taste) بھی محسوس ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ؟ اور جسم کے کسی اور جگہ سے خون نکلے جیسے کسی زخم سے تو پھر کیا حکم ہے۔ ؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے ، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 267 ) ۔

لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے ، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا توروزہ ٹوٹ جائے گا ۔

ھذا   ما عندی  واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ