سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) کیا جادو صحیح ہے اور کہاں سے نکلا ہے؟

  • 6645
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1621

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جادو صحیح ہے اور کہاں سے نکلا ہے۔ بعض لوگوں کاعقیدہ ہے جادو یعنی سحر سچ ہے کلام  الٰہی سے نکلا ہے۔ بغیر موت کے مر سکتا ہے۔ مگرچلانے والا کافر ہے۔ ؟ ایسا خیال رکھنے والا کیسا ہے۔ (محمد فرزند علی سوٹھ گائوں در بھنگہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن شریف سے اتنا ثابت ہے کہ ہاروت وماروت وغیرہ جادو گرراپنے جادو سے خاوند بیوی میں فساد ڈلوادیتے۔  دیگر اسی قسم کے بے ہودہ کام کیاکرتے تھے۔  اسی  طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام  کے مقابلے میں جو جادو گرآئے ان کے کرتب بھی آئے ہیں۔ سحروا اعين الناس (لوگوں کی آنکھوں کو جادو کرتے تھے۔ )بغیر موت  آئے کوئی نہیں مرتا۔ نہ بغیر آئے کوئی بیمار ہوتا ہے۔ سب کچھ بتقدیر الٰہی ہوتا ہے۔ کلام الٰہی میں جادو گری کی تعلیم نہیں آئی۔ نہ اس کے الفاظ بتائے ہیں۔ مگر لوگوں کے کرنے کا  زکر ہے۔ اس لئے جادو گری کی تعلیم نہیں آئی۔  نہ اس کے الفاظ بتائے ہیں۔ مگرلوگوں کے کرنے کا زکر ہے۔ اس لئے جادو گری کا کام جائز نہیں۔ بلکہ سخت گنا ہ ہے۔  وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۔ )اگر اس کے الفاظ کفریہ ہو تو کرنے والا کافر ہوجاتا ہے۔

 

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 73

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ