سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(216) امام مہدی کا آنا غیر ممکن ہے...الخ

  • 6004
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1337

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ سے اور مرزا غلام احمد قادیانی سے جو مباہلہ ہوا تھا وہ کس بارے میں ہوا تھا۔ مکررعرض یہ ہے کہ جوشخص اس قسم کا عقیدہ رکھتا ہو۔ کہ امام مہدی کا آنا غیر ممکن ہے۔ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ اور شہادت امام حسین کا بھی قائل نہیں ہے۔ ایسے شخص کے  پیچھے نماز پڑھنا یا ایسے شخص کو مولوی خیال کرنا او بزرگ سمجھنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے ساتھ مرزا قادیانی سے جو مباہلہ نہیں ہوا تھا۔ صرف انھوں نے میرے حق میں یہ کہا تھا کہ ہم دونوں ۔ مرزا اورثناء اللہ میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے۔ یہ بھی کہا تھا کہ اگر ثناء اللہ مجھ سے پہلے نہ مرا تو میں خدا کی طرف سے نہیں۔ بس یہی اس کا مطلب تھا۔ دیگر کے جو شخص اام مہدی۔ حضرت عیسیٰؑ یا امام حسین کی شہاددت نہیں مانتا وہ بدعتی ہے اس کو امام نہیں بنانا چاہیے۔ اگر پڑھا رہا ہو تو بحکم

وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ ﴿٤٣سورة البقرة  یچھے پڑھ لینا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 393

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ