سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(97) معراج جسمانی کامنکرمسلمان ہے یاکافر

  • 598
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1357

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا عقیدہ ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوجسمانی معراج نہیں ہوا۔صرف بذریعہ خواب معراج ہواہے اورعذاب قبرکوئی نہیں۔ منکرنکیرسوال وجواب نہیں کریں گے ۔نیزحضرت عیسیٰ علیہ السلام مردےزندہ نہیں کرتے تھے ۔دوبارہ  دنیامیں تشریف نہیں لائیں گے۔ حضرت عزیرعلیہ السلام دوبارہ  زندہ نہیں ہوئے تھے۔ایساعقیدہ رکھنے والا شخص مسلمان ہے یاکافر۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کومعراج جسمانی حالت میں ہوا۔جوشخص معراج جسمانی نہ مانے وہ  بدعتی اورگمراہ ہے ۔اس کی امامت درست نہیں۔ معراج  جسمانی کے ثبوت میں میراایک رسالہ ہے ۔جواس وقت ختم ہے اس کاملخص مولاناابوالسلام محمدصدیق صاحب سرگودھانے رسالہ کی شکل میں چھاپ دیاہے ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص225 

محدث فتویٰ 

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ