سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) ناسخ و منسوخ کی تفصیلات

  • 5856
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 5274

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کا عقیدہ کہ قرآن مجید کے موجودہ تیس پاروں میں کوئی منسوخ الحکم آیت نہیں ہے اور وہ شخص قائلین نسخ کو ضال یا گمراہ بھی نہیں کہتا ہے اور ایک دوسرا شخص قرآن مجید کی بعض آیات کو بعض آیات سے منسوخ الککم قرار دیتا ہے۔   اور نسخ قرآن کے نہ ماننے والے کو  گمراہ اور ضال کہتا ہے۔  ان دونوں میں کون حق پر ہے۔    (ابو سعید عبد الرحمٰن۔  فرید کوٹی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی آیت مخصوصکو منسوخ کہنا منصوص امر نہیں ہے۔  بلکہ مفسر  یا مترجم کا اپنا فہم ہے جو عند التعارض اس کو پیش آتا ہے۔ اس لئے کہ ممکن ہے جو تعارض کی وجہ سےایک مفسر کسی ایت کو منسوخ کہے۔  دوسرا اس تعارض کو اور طرح سے رفع کر لے۔ شاہ ولی اللہ دہلوی نے فور الکبیر میں اس کے متعلق کافی روشنی ڈالی ہے۔ کوئی عالم صحیح معنوں میں قرآن کی آیت منسوخہ میں تطبیق دے سکے اور وہ تطبیق کسی دوسری آیت یا حدیث  کے خلاف نہ ہو تو کوئی حرج نہیں بلکہ فعل ممدوح ہے۔  اس لئے نسخ کے بارے میں اتنا تشدد کرنا اچھا نہیں ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 222

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ