سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(593) اب وہ پیسے ورثاء لے سکتے ہیں یا نہیں؟

  • 4960
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1064

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا باپ فوت ہو گیا ہے اور اس کی جائیداد میں سود کے پیسے ہیں۔ اب وہ پیسے ورثاء لے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں لے سکتے تو کیا کریں؟           (ضیاء اللہ ، اوکاڑہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَاِنْ تُبْتُمْ فَلَکُمْ رُئُ وْسُ اَمْوَالِکُمْ}[البقرۃ:۲۷۹] [’’ہاں اگر توبہ کر لو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے۔‘‘]تو اس آیت کریمہ کے مد نظر ورثاء سود کے پیسے واپس کر دیں اور باقی جائیداد کتاب و سنت کے مطابق تقسیم کر لیں۔                                         ۲۶/۲/۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 497

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ