سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) زکوٰۃ کا مال مسجد پر صرف ہو سکتا ہے یا نہیں-

  • 3367
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1051

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 زکوٰۃ کا مال مسجد پر صرف ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اور اس صورت کا حالت اضطرار کا کیا حکم ہے، اہل مسجد غریب ہیں وہ یکمشت اتنا روپیہ جمع نہیں کر سکتے جس سے مسجد تیار ہو سکے، اس سے وہ زکوٰۃ کا مال اپنی جماعت سے کچھ سالوں کا جمع کیا ہوا مسجد پر لگا سکتے ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اس کا جواب پرچہ تنظیم اہل حدیث جلد ۱۲ نمبر ۲۱ مورخہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۰ء ۱۶ رجب ۷۹ھ میں بڑے واضح دلائل کے ساتھ دیا گیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ مسجد پر زکوٰۃ کا مال لگنے میں شبہ ہے۔ا ور مشتبہ مسجد میں نماز بھی مشتبہ ہے اس لیے اس میں احتیاط چاہیے۔ عبد اللہ امرتسری روپڑی۔ تنظیم اہل حدیث جلد ۱۲ شمارہ ۲۴

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 226

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ