سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) شرعی دم کا طریقہ

  • 2859
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 3652

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شرعی دم کا طریقہ کیا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لفظ دم کو عربی زبان میں رقیہ کہا جاتا ہے ،جس کا معنیٰ ہے ،بغیر تھوک کے پھونک مارنا۔

شرعی دم سے مراد شفاء کی غرض سے پڑھی جانے والی وہ آیات قرآنیہ اور ادعیہ مسنونہ ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف عوارض کے لئے امت کو سکھلائی ہیں۔

دم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دم کرنے والا دعائیں وغیرہ پڑھ کر مریض کے درد والی جگہ پر پھونک دے یا اگر اپنے آپ کو کرنا ہو تو اپنے ہاتھوں پر پھونک کر ہاتھوں کو جسم پر مل لے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارہ جلد 2

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ