سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) مسجد کے چندہ سے امام و خطیب کو تنخواہ دینا

  • 2511
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 3233

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد کے چندہ سے امام صاحب و خطیب صاحب کو تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد کے چندے سے امام و خطیب کو تنخواہ دی جا سکتی ہے کیونکہ مسجد کا چندہ مسجد کی آبادی کے لیے ہی ہوتا ہے۔ ہاں اگر کوئی آدمی کہے کہ میرا پیسہ صرف مسجد کی عمارت و تعمیر پر ہی خرچ کرنا ہے تو اس کو مسجد کی تعمیر ہی میں خرچ کیا جائے گا۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ