سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تشہد میں انگلی کب کھڑی کی جائے

  • 242
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 761

سوال

سوال: بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تشہد میں شہادت کی انگلی کیسے کھڑی کی جائے مطلب شروع تشہد میں ہی کھڑی کی جائے یا درود پڑھنے سے پہلے کھڑی کی جائے۔ یا کھری کر کے پھر ہاتھ سیدھا کر کے بیٹھا جائے۔

جواب: رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم تشہد کے آغاز سے ہی انگی کو حرکت دینا شروع فرما دیتے تھے :
ثُمَّ قَعَدَ وَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ وَرُكْبَتِهِ الْيُسْرَى وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الْأَيْمَنِ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى ثُمَّ قَبَضَ اثْنَتَيْنِ مِنْ أَصَابِعِهِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَهُ فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُو بِهَاسنن نسائی کتاب الافتتاح باب موضع الیمین من الشمال فی الصلاۃ ح ۸۸۹
پھر آپ صلى اللہ علیہ وسلم بیٹھے اور بائیں پاؤں کو پھیلایااور بائیں ہتھیلی اپنی ران اور گھٹنے پر رکھی اور دائیں کہنی کے کنارے کو دائیں ران پر رکھا پھر اپنی دو انگلیاں بند کیں اور (انگوٹھے اور درمیانی انگی سے ) حلقہ بنایا پھر اپنی (شہادت والی ) انگلی کو اٹھایا تو میں نے دیکھا وہ اسے حرکت دے رہے تھے اس سے دعاء کررہے تھے ۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ