سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) عورت کی شرمگاہ کا بوسہ لینا

  • 2181
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 29546

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کی شرمگاہ کا بوسہ لینا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرچہ بعض اہل نے اس کو استمتاع کے عموم میں شامل سمجھ کر اس کی اجازت دی ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ مغربی تہذیب کا اثر ہے جو ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔ یہ عمل تکریم انسانیت اور احترام مسلم کے منافی ہے۔اللہ نے انسان کو اس سے بلند پیدا فرمایا ہے۔ کیا کسی مسلمان کے لئے یہ مناسب طرز عمل ہے کہ وہ جس منہ کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہو،اذکار پڑھتا ہو اور اللہ کی تسبیح کرتا ہو ۔ اسی منہ کے ساتھ شرمگاہ کا بوسہ لے۔ نبی کریمﷺ کی تعلیمات سے واضح ہوتا ہے کہ آپ ہر اچھے کام کو دائیں ہاتھ سے انجام دیتے تھے۔ اور استنجاء وغیرہ بائیں ہاتھ سے فرماتے تھے۔جب ہاتھوں میں اتنی احتیاط کی جا سکتی ہے تو زبان تو پھر ایک افضل واعلی عضو ہے۔

لہذا آدمی کو چاہئیے کہ وہ مغرب کی مشابہت اختیار کرنے کی بجائے تکریم انسانیت اور احترام مسلم کا خیال رکھے اور اللہ تعالی کی جانب سے حلال کردہ امور سے استمتاع پر قناعت کرے۔اور مشکوک امور سے اجتناب کرے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ