سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا خلع صرف عدالت کے ذریعے ہی واقع ہوتا ہے

  • 213
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1598

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خلع صرف عدالت کے ذریعے ہی واقع ہوتا ہے۔؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 فسخ نکاح یا خلع کے لیے عدالت یا حاکم کی شرط نہیں ہے اور یہ کام اصحاب حل وعقد کے ذریعہ بھی ہو سکتا ہے لیکن اگر یہ کام عدالت کے ذریعے طے پائے تو بہتر ہے کیونکہ ہمارے ہاں پاکستان میں نکاح کی رجسٹریشن اور طلاق کا ایک باقاعدہ قانونی نظام ہے جس کا لحاظ نہ رکھنے سے کئی ایک قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

شیخ صالح المنجد اس سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:

خلع کی صورت یہ ہے کہ :

خاونداس کے عوض میں کچھ لے یا پھر وہ کسی عوض پر متفق ہوجائيں اورپھر خاوند اپنی بیوی کوکہے کہ میں نے تجھے چھوڑدیا یا خلع کرلیا یا اس طرح کے دوسرے الفاظ کہے ۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ