سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(648) مقناطیسی کنگن پہننا

  • 2106
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1883

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کلائی میں ڈالنے والی ایک چوڑی ہے جو اندر سے مقناطیس ہے باہر سے لوہا اور تقریباً ایک انگلی عرضاً چوڑی ہے یعنی کنگن کی شکل میں ہے اس مقناطیس میں جو قوت ہے وہ بلڈ پریشر (خون) کے لیے مفید ہے بعض نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر بھی ایسے مریض کو اس کی وصیت کرتے ہیں اور کئی مریضوں سے سنا ہے کہ اس کے اثر سے خون کا جوش درست ہوتا ہے کیا یہ کنگن تمیمہ یا تولہ یا وتر کے حکم میں داخل تو نہیں ہوتا ؟ یہ چوڑی سعودیہ میں عام بکتی ہے مجھ سے بھی کسی نے منگوائی تھی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مقناطیسی کنگن جو خون کے جوش کو اور دباؤ کو کم کرنے کی غرض سے پہنے جاتے ہیں تمیمہ یا تولہ یا وتر میں سے کسی میں بھی شامل نہیں البتہ ان کو حلیہ اہل نار سے خارج نہیں کیا جا سکتا اس لیے ان کا استعمال درست نہیں حلیہ اہل نار کی تحقیق کے لیے آپ شیخ البانی حفظہ اللہ کی کتاب ’’غایۃ المرام‘‘ حدیث نمبر ۸۲ صفحہ نمبر ۶۸ اور ان کی کتاب ’’آداب الزفاف‘‘ صفحہ ۱۳۴ کا ضرور مطالعہ فرمائیں ۔ لہٰذا آپ خون کے جوش کو کم کرنے کی خاطر کوئی اور شرعاً درست علاج کروا لیں اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء کامل وعاجل عطا فرمائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

تعویذ اور دم کے مسائل ج1ص 464

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ