سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(542) زمین ٹھیکہ پر دینا

  • 2000
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1888

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کاشت کے مقصد کے لیے زمین ٹھیکہ پر لینا دینا کیسا ہے جبکہ زمین کا مالک ہر صورت میں ٹھیکہ وصول کرتا ہے چاہے فصل تباہ ہو جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زمین کو بٹائی اور ٹھیکہ پر لینا دینا شرعاً درست ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث سے ان دونوں کا جواز ثابت ہوتا ہے ہاں بٹائی کی وہ صورت ضرور ممنوع ہے جس میں خارج شدہ پیداوار کی بجائے زمین کے قطعات تقسیم کر لیے گئے ہوں مثلاً کھیت کے فلاں کیارے میں جو فصل ہو وہ مالک کا اور فلاں کیارے میں جو فصل ہو وہ مزارع کا یہ درست نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 382

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ