سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1193) دوشیزاؤں کی مراسلہ نگاری کا حکم

  • 18800
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1575

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوشیزاؤں کی مراسلہ نگاری کا کیا حکم ہے؟ اگر یہ مراسلات ادبی اور شعری کے ہوں تو کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ خطوط غیر محرم مردوں کو لکھے جائیں، تو ان میں کئی فتنوں اور خطرات کا اندیشہ ہے۔ اس کے لیے جائز نہیں ہیں، خواہ یہ لڑکی ادیبہ اور شاعرہ ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ مصالح کی نسبت مفسدہ کو دور کرنا مقدم ہوتا ہے اوربہت سے مواقع پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کی یہ خط و کتابت اور ان کا غلط تعارف برے نتائج کا باعث بنا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 845

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ