سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(360) میت کی طرف سے صدقہ کرنا

  • 1816
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1777

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کی طرف سے کوئی چیز پکا کر خیرات کرنا ۔ میت کی طرف سے قربانی کرنا یا والدین کی طرف سے اولاد کا قربانی کرنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کی طرف سے صدقہ درست ہے وہ چیز پکا کر کیا جائے یا کچی چیز کا البتہ رائج الوقت قل ، تیجا ، ساتواں ، دسواں ، چالیسواں، اور دیگر ختم کتاب وسنت میں کہیں وارد نہیں ہوئے۔

میت کی طرف سے قربانی کسی صحیح صریح نص میں نہیں آئی البتہ زندہ کی طرف سے قربانی کرنا حدیث سے ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جنازے کے مسائل ج1ص 263

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ