سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(407) مال میں حلال و حرام ملا جلا ہو تو اس سے جہیز بنانا

  • 18014
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 876

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا سوال ہے کہ میرے والد کی آمدنی میں حلال و حرام ملا جلا ہے تاہم حلال غالب اور حرام قلیل ہے، تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ اپنے لیے کوئی ملازمت ڈھونڈ لوں۔ اور عنقریب میری شادی ہونے والی ہے تو کیا میں اپنے والد کے مال میں سے اپنے جہیز کے لیے کچھ لے سکتی ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کے والد کی آمدنی ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ نے بیان کیا کہ اس میں حلال و حرام ملے ہوئے ہیں مگر حلال غالب اور حرام قلیل ہے، تو جمہور علماء کے قول کے مطابق آپ کو اس میں سے لے لینا جائز ہے، بشرطیکہ اس نیت سے لیں کہ حلال میں سے لے رہی ہیں، اور اپنے جہیز کے لیے لینا بھی آپ کو جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 336

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ