سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

موبائل میسج کے ذریعہ سے آیات و احادیث سینڈ کرنا

  • 165
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 4616

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا موبائل سے ایس ایم ایس کے ذریعے قرآن و حدیث لکھ کر بھیجے جاسکتے ہیں رومن انگریزی میں جبکہ کہ بھیجنےوالے  کی نیت خالص اسلامی پیغام کو عام کرنا ہو۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ آیت یا حدیث کا ترجمہ تو لکھ کر فاورڈ کر سکتے ہیں لیکن کسی آیت یا حدیث کا متن رومن اردو میں لکھ کر فارورڈ نہ کریں۔ قرآن مجید تو اس لیے کہ اس کو بغیر رسم عثمانی کے لکھنا ممنوع ہے اور اس پر امت کا اتفاق ہے جبکہ حدیث کو عربی رسم کے بغیر لکھنے میں اس میں تحریف کے امکانات نکلتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ