سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(294) جب احتلام تو ہو لیکن تری موجود نہ ہو

  • 16244
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1487

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے خوا ب میں والد ہ کو دیکھا اور احتلا م ہو گیا لیکن بیدا ر ہو نے کے بعد  احتلا م کا کو ئی اثر نہ دیکھا حا لانکہ اسے یاد ہے کہ اسے احتلا م ہو ا تھا لہذا اس نے احتیاطاً غسل جنا بت کر لیا لیکن وا لد ہ کے سا تھ احتلا م کی وجہ سے یہ شخص بے حد پر یشا ن ہے اور فکر مند ہے کہ وہ اس کی کیا تو جیہ کر ے ؟ امید ہے آپ بقدر امکا ن جلد جو ا ب سے سرفراز فر ما ئیں گے کہ اس کیا معنی ہیں ؟ اور کیا اس صورت میں اسے کو ئی گنا ہ وغیرہ ہو گا ،؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص کو احتلا م ہو اور وہ تری نہ دیکھے تو اس کے لئے غسل لا زم نہیں ہے کیو نکہ حدیث  میں ہے کہ :

«انما الماء من الماء»(صحیح مسلم )

'' پا نی کا استعما ل پا نی دیکھنے کی صورت میں ہے ۔ "

اگر وہ اپنے کپڑے یا جسم پر منی دکھے تو اس کے لئے غسل لا ز م ہو گا خواہ اسے احتلا م نہ بھی یا د ہو جیسا کہ سنن میں مو جو د حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے ثا بت ہے خوا ب میں وا لدہ کے سا تھ احتلا م میں کو ئی ضرر نہیں ہے بلا شبہ اس کی تو جیہ شدت محبت نیکی اور اطاعت سے کی جائے گی لہذا اس میں پر یشا ن ہو نے کی کو ئی ضرورت نہیں ۔ (شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 297

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ