سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(10) جو شخص سوشلزم وکمیونزم کے نفاذ کا مطالبہ کرے

  • 15132
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 581

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے پاس بعض پاکستانی بھائیوں کی طرف سے ایک سوال آیا ہے،جس کا خلاصہ یہ ہے:ان لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے جوسوشلزم وکمیونزم کے نفاذ کامطالبہ کرتےاوراسلامی نظام حکومت کی مخالفت کرتے ہیں نیز ان لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے جو اس مقصد کے حصول کی خاطر ان سے تعاون کریں،اسلامی نظام حکومت کا مطالبہ کرنے والوں کی مذمت کریں اوران پر الزام تراشی اورافتراءپردازی کریں،کی ایسے لوگوں کو مسلمانوں کی مسجدوں میں ائمہ  وخطباء مقررکرنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لاريب!مسلمان اماموں اورحکمرانوں پریہ واجب ہےکہ وہ اپنے تمام امورومعاملات میں اسلامی شریعت کو نافذ کریں،اس کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف جنگ کریں ،اس مسئلہ پر تمام علماء اسلام کا اتفاق ہے اور بحمد للہ اس میں کوئی اختلاف نہیں ،اس سلسلہ میں کتاب وسنت کے دلائل بے شمار ہیں جو اہل علم کو معلوم ہیں،مثلا اللہ تعالی نے فرمایا ہے :

﴿فَلا وَرَ‌بِّكَ لا يُؤمِنونَ حَتّىٰ يُحَكِّموكَ فيما شَجَرَ‌ بَينَهُم ثُمَّ لا يَجِدوا فى أَنفُسِهِم حَرَ‌جًا مِمّا قَضَيتَ وَيُسَلِّموا تَسليمًا ﴿٦٥﴾... سورةالنساء

‘‘تمہارے پروردگار کی قسم یہ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور پھر جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے۔’’

اورفرمایا:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا أَطيعُوا اللَّهَ وَأَطيعُوا الرَّ‌سولَ وَأُولِى الأَمرِ‌ مِنكُم فَإِن تَنـٰزَعتُم فى شَىءٍ فَرُ‌دّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّ‌سولِ إِن كُنتُم تُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ‌ ذ‌ٰلِكَ خَيرٌ‌ وَأَحسَنُ تَأويلًا ﴿٥٩﴾... سورة النساء

‘‘مومنو!اللہ اوراس کے رسول کی فرماں برداری کرو اورجو تم میں سے صاحب حکومت ہیں،ان کی بھی اوراگرکسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہوجائے تو اگر اللہ اورآخرت پر ایمان رکھتے ہوتواس میں اللہ اوراس کے رسول (کے حکم)کی طرف رجوع کرو،یہ بہت اچھی بات ہے اوراس کا مآل(انجام)بھی اچھا ہے۔’’

نیزفرمایا:

﴿وَمَا اختَلَفتُم فيهِ مِن شَىءٍ فَحُكمُهُ إِلَى اللَّهِ...﴿١٠﴾... سورة الشورىٰ

‘‘اورتم جس بات میں اختلاف کرتے ہواس کا فیصلہ اللہ  کی طر ف (سے ہوگا)’’

نیزفرمایا:

﴿أَفَحُكمَ الجـٰهِلِيَّةِ يَبغونَ وَمَن أَحسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكمًا لِقَومٍ يوقِنونَ ﴿٥٠﴾... سورة المائدة

‘‘کیا زمانۂ جاہلیت کے حکم(قانون)کے خواش مند ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں،ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے اچھا حکم(قانون)کس کا ہے؟’’

اورارشاد ہے:

﴿وَمَن لَم يَحكُم بِما أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولـٰئِكَ هُمُ الفـٰسِقونَ ﴿٤٧﴾... سورة المائدة

‘‘اور  جو اللہ کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا توایسے لوگ نافرمان ہیں۔’’

اس مفہوم کی اور بھی بہت سی آیات ہیں۔علماء کا اجماع ہے کہ جو شخص یہ گمان کرے کہ غیراللہ کا حکم اللہ کے حکم سے اچھا ہے یا کسی غیر کا طریقہ رسول اللہ ﷺکے طریقہ سے اچھا ہے تووہ کافر ہے،اسی طرح اس بات پر بھی علماء کا اجماع ہے کہ جو شخص یہ گمان کرے کہ کسی کےلئے حضرت محمدﷺکی شریعت سے خروج جائز ہے یا کسی اورشریعت کے مطابق حکم دینا جائز ہے تووہ کافر اورگمراہ ہے۔قرآن مجید کے مذکورہ بالا دلائل اوراجماع اہل علم کی روشنی میں سائل اوردیگر لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ جو لوگ سوشلزم ،کمیونزم یا دیگر مخالف اسلام مذاہب باطلہ کی دعوت دیتے ہیں ،وہ کافر اورگمراہ ہیں ،یہ یہود ونصری سے بھی بڑے کافر ہیں کیونکہ یہ ایسے ملحد لوگ ہیں کہ ان کا اللہ تعالی اوریوم آخرت پر ایمان ہی نہیں ہے ،ایسے لوگوں میں کسی کو مسلمانوں کی کسی مسجد میں امام یا خطیب مقررکرنا جائز نہیں اورنہ ان کے پیچھے نماز جائز ہے، جو شخص ان کی ضلالت میں مددگارثابت ہو ،ان کی دعوت کو اچھا سمجھے اور داعیان اسلام کی مذمت کرےاوران پر الزام ترشی کرے تووہ بھی کافر اورگمراہ ہے اورتائید حمایت کرنے کی وجہ سے اس کا حکم بھی وہی ہے جو اس ملحد گروہ کا ہے ۔علماء اسلام کا اس بات پر بھی اجماع ہے کہ جو شخص اس کے لئے کوشاں ہو کہ کافروں کو مسلمانوں پر غلبہ حاصل ہواور اس سلسلہ میں وہ ان کی کسی بھی نوعیت کی مددکرے تووہ انہی کی طرح کا شمار ہوگا۔جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نےارشاد فرمایاہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَتَّخِذُوا اليَهودَ وَالنَّصـٰر‌ىٰ أَولِياءَ بَعضُهُم أَولِياءُ بَعضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِنكُم فَإِنَّهُ مِنهُم إِنَّ اللَّهَ لا يَهدِى القَومَ الظّـٰلِمينَ ﴿٥١﴾... سورةالمائدة

‘‘اے ایمان والو!یہود اورنصاری کو دوست نہ بناویہ ایک دوسرتے کے دوست ہیں اورجوشخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گاوہ بھی انہی میں سے ہوگا۔بے شک اللہ تعالی ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔’’

اورفرمایا:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَتَّخِذوا ءاباءَكُم وَإِخو‌ٰنَكُم أَولِياءَ إِنِ استَحَبُّوا الكُفرَ‌ عَلَى الإيمـٰنِ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِنكُم فَأُولـٰئِكَ هُمُ الظّـٰلِمونَ ﴿٢٣﴾... سورة التوبة

‘‘اے ایمان والو!اگرتمہارے(ماں)باپ اور(بہن)بھائی ایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کریں توان سے دوستی نہ رکھو اورجو ان سے دوستی رکھیں گے،وہ ظالم ہیں۔’’

امیدہے جوکچھ ہم نے ذکر کیا یہ ایک طالب حق کے لئے موجب کفایت وقناعت  ہے،اللہ تعالی حق بات ارشادفرماتاہےاورراہ راست کی طرف رہنمائی فرماتا ہے،ہم اللہ تعالی کی بارگاہ قدس میں دست  بدعا ہیں کہ وہ مسلمانوں کے حالات کو درست فرمادے ،انہیں حق پر جمع ہونے کی توفیق عطافرمادے،دشمنان اسلام کو ناکام ونامرادبنادے،ان کے شیرازہ کو منتشرکردے،ان کی جماعت کو تتربترکردے اورمسلمانوں کو ان کے شر سے محفوظ رکھے،بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص116

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ