سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14)میرے صحابہ رضی اللہ عنہم چاندکےمانندہیں

  • 14799
  • تاریخ اشاعت : 2016-03-22
  • مشاہدات : 964

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث‘‘اصحابي‘‘كالنجوم’’کی تحقیق مطلوب ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث‘‘اصحابي‘‘كالنجوم’’کی تحقیق مطلوب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علامہ البانی رحمۃ اللہ  علیہ کی تحقیق کے مطابق یہ روایت‘‘اصحابي كالنجوم۔۔۔۔۔۔الخ’’موضوع ہےاوران کی تحقیق صحیح بھی معلوم ہوتی ہے کیونکہ علامہ موصوف نے اس روایت کے جمیع طریق کو جمع کیا ہے۔کچھ طرق میں متروک ومجہول راوی ہیں اورکچھ میں کذاب ووضاع بھی اورجس روایت کی سند میں راوی کذاب اوروضاع ہواسے موضوع ہی کہا جائے گا۔مزید معلومات علامہ البانی رحمہ اللہ صاحب کی اصل کتاب کے مطالعہ کرنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 97

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ