سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(575) روزہ کی حالت میں غروب ہونے سے پہلے دس منٹ حیض آنا

  • 1379
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2373

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے روزہ رکھا ہوا ہے اور صرف دن غروب ہونے میں دس منٹ باقی ہیں یا اس سے بھی اس کو حیض آجاتا ہے ۔ کیا وہ اس وقت اپنا روزہ افطار کردے یا دس منٹ انتظار کرکے بعد کھولے اور یہ روزہ اس عورت کا شمار ہوگا یاکہ نہیں؟نیز ایام حیض کے قضاء شدہ روزے کی قضائی کیا عید کے بعد متصل دے یا سال بھر کے اندر اندر جب چاہے رکھ سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس کا روزہ ٹوٹ چکا ہے باقی اب کھانے پینے میں اس کو اختیار ہے۔ جس طرح چاہے کرے جب روزہ ٹوٹ چکا ہے تو قضا ضروری ہے۔ یہاں منٹوں کا کوئی حساب نہیں۔ حیض روزے کی ضد ہے۔ دونوں جمع نہیں ہوسکتے حضرت عائشہؓ ماہ شعبان میں قضائی دیا کرتی تھیں۔ (مشکوٰۃ وغیرہ)

اس سے معلوم ہوا کہ دیر سے بھی قضائی دے سکتی ہے او رجتنی جلدی دی جائے بہتر ہے کیونکہ خطرہ ہے موت آجائے اور  روزے ذمہ رہ جائیں۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ ارکان اسلام

حج کے مسائل  

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ