سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(204) پانچوں فرض نمازوں کی رکعتیں بمعہ سنت ونفل

  • 133
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1769

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پانچوں فرض نمازوں کی رکعتیں بمعہ سنت ونفل بیان فرمائیں۔؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فجر کے دو فرض ہیں، ان سے پہلے دو سنتیں ہیں، رہ جائیں تو فرضوں کے بعد طلوع آفتاب سے قبل ادا کی جا سکتی ہیں۔

ظہر کی چار سنتیں فرضوں سے پہلے، اور چار فرضوں کے بعد، اور چار فرض ہیں۔

عصر کی چار سنتیں فرضوں سے پہلے، اور دو فرضوں کے بعد، اور چار فرض ہیں۔

مغرب کی دو سنتیں فرضوں سے پہلے، اور دو فرضوں کے بعد، اور تین فرض۔

عشاء کی دو سنتیں فرضوں سے پہلے، چار فرضوں کے بعد تین وتر، اور دو وتروں کے بعد، اور چار فرض۔

(احکام ومسائل؛ جلد1، ص216)

نوٹ:

اس میں عصر کی بعد کی سنن کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔ بعض اہل علم ان سنن کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ قرار دیتے ہیں۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ