سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کن کن دنوں میں ہمبستری کرنا جائز یا ناجائز ہے۔؟

  • 12412
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 5364

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سال کے وہ کون کون سے دن ہیں جن میں بیوی سے ہمبستری کرنا گناہ حرام یا مکروہ ہے یا ایسے کون سے دن ہیں جن میں ہمبستری جائز نہیں ہے، یا آنے والے بچے کے لیے نقصان یا ایسے کوئی دن جن کا احترام کرنا چاہیے تفصیل سے جواب دیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کی صحت اجازر دیتی ہو تو سال کے ہر دن اپنی بیوی سے ہم بستری کر سکتے ہیں ،اور اس میں کسی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے،لیکن اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی ایک شرعی ضرورت ہے،اگر صحت کمزور ہو رہی ہوتو اس عمل میں مناسب وقفہ ضروری ہو جاتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔

﴿وَلا تُلقوا بِأَيديكُم إِلَى التَّهلُكَةِ ۛ...﴿١٩٥﴾... سورة البقرة

تم اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔

اسی طرح دوران حمل اگر بچے کی صحت کو خطرہ ہوتو بھی اس عمل سے اجتناب کرنا چاہئے۔ورنہ کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ہاں البتہ اس میں یہ اصول ذہن میں رکھیں کہ دوران حیض اور جائے پاخانہ میں جماع کرنا حرام ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ