سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(408) رمضان کے روزے کے لیے ایک ہی بار نیت کافی ہے

  • 1210
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1248

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رمضان کے روزے کے لیے ہر دن نیت کرنی چاہیے یا سارے مہینے کی ایک بار نیت ہی کافی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رمضان کے آغاز میں پورے مہینے کے لیے ایک ہی نیت کافی ہے کیونکہ روزہ دار اگر ہر رات ہر روزے کی نیت نہ بھی کرے، تو اس نے مہینے کے شروع سے اس کی نیت کر رکھی ہے۔ اگر اس نے مہینے کے درمیان سفر یا مرض وغیرہ کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑدیئے، تو پھر اسے دوبارہ نیت کرنی چاہیے اس لئے کہ اس نے سفر و مرض وغیرہ کی وجہ سے روزے چھوڑ کر نیت کو توڑ دیا تھا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ380

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ