سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(369) گاڑیاں اور مکان کرائے پر دیے ہوں تو حاصل شدہ آمدنی پر زکوٰۃ

  • 1171
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1199

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ان گاڑیوں میں جو ٹیکسی کے طور پر استعمال کی جاتی ہوں اور جو اپنے ذاتی استعمال کے لیے ہوں، زکوٰۃ واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وہ گاڑیاں جو انسان کرائے پر دیتاہو یا جنہیں اپنی ذاتی ضرورت کے لیے استعمال کرتا ہو، ان پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ زکوٰۃ ان سے حاصل ہونے والے کرائے پر واجب ہوگی بشرطیکہ کرائے سے حاصل شدہ مال نصاب کو پہنچ جاتا ہو یا اس کے پاس جو دیگر سرمایہ ہو اس کے ساتھ مل کر نصاب کے مطابق ہو جاتا ہو اور اس پر سال کی مدت پوری ہو جائے۔ اسی طرح ان عمارتوں میں بھی زکوٰۃ نہیں، جو کرائے پر دی جاتی ہوں، بلکہ زکوٰۃ ان سے وصول ہونے والے کرائے پر ہوگی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ353

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ