سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(364) زیورات کا نصاب

  • 1166
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1386

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کی بیٹیاں ہیں، اس نے انہیں زیور دیا، سب کا مجموعی زیور تو نصاب کو پہنچتا ہے لیکن ہر ایک کا الگ الگ زیور نصاب کو نہیں پہنچتا تو کیا وہ سب کے مجموعی زیور کے مطابق زکوٰۃ ادا کرے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اگر اس نے ان کو یہ زیور عاریتاً دیا ہو تو یہ اس کی ملکیت ہے اور اس کے لیے واجب ہے کہ وہ سارے زیور کو جمع کرے اگر وہ نصاب کو پہونچ جائے تو وہ شخص اس کی زکوۃ ادا کرے گا اور اگراس نے اپنی لڑکیوں کو یہ زیور بطور ملک دے دیا ہو تو ان میں سے ہر لڑکی کا زیور ان کا ذاتی ملک شمارہوگا اب ان لڑکیوں میں سے ہر ایک کے زیور کو ایک جگہ جمع نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے ہر ایک انفرادی طور پر اپنے اپنے زیور کی مالک ہے اور اگر ہر ایک کا زیور نصاب کے مطابق ہو تو اس میں زکوٰۃ ہوگی ورنہ نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ352

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ