سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(735) ٹریفک کے اشاروں کی خلاف ورزی

  • 11116
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1620

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں  اس کے بارے میں کیا حکم  ہے جو ٹریفک روکز کی خلاف ورزی کرتاہے مثلا سرخ اشارے کے وقت اشارہ توڑ کر نکل جاتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ حکومت کے نافذکردہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرے کیونکہ اس میں اس کی ذات کےلیے اور دوسروں کے لیے عظیم خطرات پنہاں ہیں ۔ حکومت نے یہ قوانین مصلحت عامہ کے لیے مسلمانوں کو نقصان سے بچانے کےلیے نافذکیے ہیں ۔

چنانچہ کسی بھی شخص کےلیے ان قوانین کی خلاف ورزی جائز نہیں ۔ حکام کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کو مناسب سزائیں دیں ، تاکہ انہیں اور دوسرے سب لوگوں کو عبرت ہو ۔ اللہ تعالی سلطان کے ذریعے ایسی برائیوں کا سد باب کر دیتاہے جن کا ازالہ قرآن کے ذریعے نہیں ہوسکتا ۔ یہ لوگ صرف حکومتی گرفت کے خوف سے جرائم سے رکے رہتےہیں ۔ اور یہ چیز اکثر لوگوں میں ایمان کی قلت یا اس کی عدم موجودگی کےباعث ہوتی ہے ۔ جسا کہ ارشاد باری تعالی ہے :

﴿وَما أَكثَرُ‌ النّاسِ وَلَو حَرَ‌صتَ بِمُؤمِنينَ ﴿١٠٣﴾... سورةيوسف

’’آپ کتنا ہی چاہیں مگر لوگوں کی اکثریب ایمان دار نہ ہوگی ۔‘‘

ہم اللہ تعالی سےسب کے لیے توفیق کے طلب گار ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص557

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ