سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(597) کھیلوں میں دیے جانے والے انعامات

  • 10971
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1243

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل ملاحظہ  کیا جا رہا ہے کہ بہت سے نوجوانوں میں کھیلوں کے ان مقابلوں میں حصہ لینے کی استعداد موجود ہے جو کسی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہوتے ہیں اور اس میں ہر ٹیم کو ایک معین مال کی صورت میں اپنا حصہ بھی ڈالنا پڑتا ہے اور ایک ٹیم اس سلسلہ میں کچھ ادا نہیں کرتی کیونکہ وہی کھیلوں کو منعقد کرتی اور ٹرافیاں اور انعامات کی چیزیں خریدنے کا اہتما م کرتی ہے اورباقی ٹیمیں ان انعاما ت کے حصول کے لیے کھیلتی ہیں اور جو ٹیم کامیاب ہو جائے ، وہ ٹرافیاں حاصل کرلیتی ہے ، جب کہ باقی انعامات دیگر ٹیموں میں تقسیم کردیے جاتے ہیں تو اس سلسلہ میں راہنمائی فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر انعام کسی ایسے شخص کی طرف سے دیا جائے جو مقابلہ میں باقاعدہ شریک نہ ہو ۔ مثلا انعام کوئی ایسا شخص دے جو مقابلہ کرنے والوں میں شامل نہ ہو لیکن وہ کامیاب ہونے والی ٹیم کو اپنی طرف سے کچھ مال بطور انعام دے دے تو یہ اس جوے میں شامل نہیں ہے جو حرام ہے لیکن انعام اگر مقابلہ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کی طرف سے ہو کہاہر ٹیم کچھ رہم ادا کرے او رپھر ان دونوں ٹیموںکی کی طرف سے جمع کی گئی رقم اس ٹیم کو دی جائے جو مقابلہ جیت لے تو یہ جو ہے اور حرام ہے کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِنَّمَا الخَمرُ‌ وَالمَيسِرُ‌ وَالأَنصابُ وَالأَزلـٰمُ رِ‌جسٌ مِن عَمَلِ الشَّيطـٰنِ فَاجتَنِبوهُ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴿٩٠﴾... سورةالمائدة

’’اے ایمان والو ! شراب اور جوا اور بت او رپانسے ( یہ سب )  ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں، سو ان سے بچتے رہنا تاکہ تم نجات پاؤ۔‘‘

اسی طرح اگر ٹیمیں تین یا اس سے بھی زیادہ ہوں اور ان میں سے دو ٹیمیں تو ادا کریں اورتیسری ٹیم ادا نہ کرے اور انعام جیتنےوالی ٹیم لے لے تو یہ بھی حرام ہے کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:

«لَا سَبَقَ إِلَّا فِي خُفٍّ، أَوْ حَافِرٍ، أَوْ نَصْلٍ» (سنن ابي داؤد ،الجهاد ، باب في السبق ،ح:  2574 وجامع الترمذي :الجهاد ،باب ماجاء في الرهان والسبق، ح :1700 وسنن النسائي ، الخيل ،باب السبق ح 3616 واللفظ لهما)

’’مقابلہ صرف تیر اندازی یا اونٹ یا گھوڑے دوڑانے میں ہے۔‘‘

(حدیث میں) مذکور لفظ ’’نصل ‘‘ کے معنی تیر اندازی میں مقبلہ، ’’خف ‘‘ کے معنی اونٹوں میں مقابلہ اور ’’حافر ‘‘ کے معنی گھوڑوں میں مقابلہ کے ہیں اور ’’سبق ‘‘ سے مرار وہ مجہول انعام ہے جو سبقت کرنے والے کو دیا جاتا ہے۔ اس حدیث میں نبی اکرمﷺ نے بیان فرمایا ہے کہ اس طرح کامقابلہ صرف ان تینوں ہی میں جائز ہے کیونکہ ان کاتعالق جہاد فی سبیل اللہ سے ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص455

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ