سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(594) میدانوں کا میں کھیل کے مقابلے دیکھنا

  • 10968
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1186

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھیل کا میچ دنکھنے کے لیے فٹ بال گراؤنڈ میں جانے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فٹبال میچ دیکھنے کے لیے کھیل کے گراؤنڈ میں جانے سے اگر کسی واجب کا ترک لازم نہ آتا ہو مثلا اس سےنماز ترک نہ ہوتی ہو یا پردہ کےمقام کو دیکھنا لازم نہ آتاہو اور نہ ہی اس سے کوئی کینہ اور دشمنی پیدا ہوتی ہو تو اسمیں کوئی حرج نہیں، لیکن افضل یہ ہےکہ اسے ترک کردیا جائے کیونکہ یہ ’’لھو‘‘ ہے اور اکثر و بیشتر صورتوں میں ایسے مواقع پر حاضری سے واجب ترک ہو جاتا ہے اور فعل حرام کا ارتکاب لازم آتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص454

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ