سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سری نماز میں آیت سجدہ کی قراءت

  • 10399
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 940

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام اگر سر ی نماز مثلا ظہر یا عصر میں ایسی آیات یا سورۃ کی تلاوت کرے جس میں آیت سجدہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کے لئے یہ مکروہ ہے کہ وہ سری نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے۔ کیونکہ اگر وہ سجدہ نہ کرے گا۔ توتارک سنت ہوگا اگر سجدہ کرے گا تو اس سے مقتدیوں کو ابہام اور تشویش لاحق ہوگی لہذا اس کی قراءت کوترک کرنا افضل ہے۔اور اگر وہ آیت سجدہ کو پڑھ لے تو سجدہ تلاوت نہ کرے کیونکہ اس سے مقتدیوں کو تشویش لاحق ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص428

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ