سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) مخصوص ایام کی تعداد

  • 1005
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1204

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے اپنے مخصوص ایام سے پاک ہو کر غسل کر لیا اور نو دن نماز پڑھنے کے بعد اسے پھر خون آگیا اور تین دن اس نے نماز نہ پڑھی پھر پاک ہو کر اس نے گیارہ دن نماز پڑھی اور پھر اس کے معمول کے ایام شروع ہوگئے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ ان تین دنوں کی نماز کی قضا ادا کرے یا وہ انہیں حیض  ایام میں شمار کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حیض جب بھی آئے وہ حیض ہے، خواہ اس کے اور سابقہ حیض کے مابین مدت زیادہ ہو یا کم۔ پس اسے جب حیض آئے اور وہ پانچ یا چھ یا دس دن بعد پاک ہو جائے اور پھر حیض دوبارہ شروع ہو جائے تو وہ نماز نہیں پڑھے گی کیونکہ یہ حیض ہے اور ہمیشہ اسے اسی طرح کرنا چاہیے لہذا جب بھی پاک ہونے کے بعد دوبارہ حیض آجائے تو وہ نماز نہ پڑھے اور جب خون ہمیشہ جاری ہی رہے یا وہ تھوڑی مدت کے لیے منقطع ہوتا ہو تو پھر یہ استحاضہ ہوگا اور اس صورت میں اسے صرف اپنے معمول کے ایام کے بقدر بیٹھنا ہوگا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ228

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ