سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 998
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 153

سوال

asslam o alikum hazrat mufti saheb mera ye sawal he ke agar bhaja apni khala ke sath zinah karta he to kia khala ka apni shohar se nikha toot jae ga ya nahen aor wo bhaja bhi shade shoda he kia aos ka nikha bhi toote ga ya nahin kia aap farmate heen as ke
خالہ سے زنا کرنے کے سبب اپنے نکاح کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر بھانجا اپنی خالہ سے زنا کر لے تو کیا خالہ کا اپنے شوہر سے نکاح ٹوٹ جائے گا ،اور اگر بھانجا بھی شادی شدہ ہو تو کیا اس کا اپنی بیوی سے نکاح ٹوٹ جائے گا ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! زنا کبیرہ گناہ اور ذلت آمیز عمل ہے۔یہ معاشرے کی تباہی و بربادی کا سبب ہے۔ اسی وجہ سے اسلام نے اس فعل قبیح و شنیع کے خلاف حدود مقرر کی ہیں۔ ماں ، بہن ،خالہ اور بیٹی کی عصمت ریزی زنا کی قباحت کو اور بڑھا دیتی ہے۔ محرمات ِ ابدیہ (جن عورتوں سے نکاح حرام ہے)سے زنا کرنااخلاقی پستی کی انتہا ہے۔ اس کی سزا تو عام عورتوں سے زنا کرنے سے بھی زیادہ ہونی چاہیے ۔ ایسے شخص کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔ایسا کرنے والے شخص کو توبہ کرنی چاہئے اور اللہ تعالی سے کثرت کے ساتھ استغفار کرنا چاہئے۔ لیکن اگر کسی نے خالہ سے زنا جیسے جرم شنیع کا ارتکاب کیا ہو تو اس سے نکاح باطل نہیں ہوتا،نہ خالہ کا اور نہ ہی بھانجے کا ۔کیونکہ اصول یہی ہے کہ حرام عمل سے کوئی حلال کام حرام نہیں ہوتا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا: «لا يحرم الحرام الحلال» سنن ابن ماجہ، كتاب النكاح، باب لا يحرم الحرام الحلال،رقم الحدیث:2015 حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی