سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 986
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 161

سوال

عصر کی قضا نماز مغرب کی نماز کے متصل بعد میں ادا کی جا سکتی ہے؟
قضا نمازوں میں ترتیب کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته بحالت مجبوری عصر کی نماز قضا ہوگئی۔ اب کیا نماز عصر، نماز مغرب کی نماز کے متصل بعد میں ادا کی جا سکتی ہے یا اگلے دن عصر کی نماز کے ساتھ ہی ادا کی جائے گی؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! بحالت مجبوری قضاہوجانے والی نمازوں کو جلد از جلد ادا کر لینا چاہئے اور انہیں اگلے دن تک لیٹ نہیں کرنا چاہئے،لیکن یاد رہے کہ اہل علم کے راجح موقف کے مطابق نمازوں میں ترتیب کو برقرار رکھنا واجب ہے۔جیسا کہ شیخ ابن باز فرماتے ہیں۔اگر کسی شخص کی نماز عصر رہ گئی ہو اور وہ نماز مغرب کے وقت مسجد میں آئے اور کچھ وقت باقی ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے نماز عصر پڑھے پھر نماز مغرب پڑھے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی