سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 984
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 146

سوال

آب زم زم کو چائے یا سالن وغیرہ میں استعمال کرنا
زم زم کو چائے یا سالن وغیرہ میں استعمال کرنے کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیازم زم کو چائے یا کھانا پکانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! زم زم دنیا کا سب سے افضل واشرف پانی ہے ،جسے اللہ تعالی نے انسان کی پیاس اور بھوک مٹانے کے لئے پیدا فرمایا ہے۔اسے ہر اس جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں اس کا تقدس پامال نہ ہو۔چنانچہ اس سے وضو کیا جا سکتا ہے ،اسے چائے اور کھانا پکانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ یہ بھوکوں کے لئے کھانا اور پیاسوں کے لئے پانی ہے۔لہذا اگر کھانے کو پکایا جا سکتا ہے تو زم زم کو بھی پکایا جا سکتا ہے۔لیکن غسل جنابت یا استنجاء کرنا ناپسندیدہ عمل ہے،اور اس کی فضیلت کے خلاف ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی